پاکستان نے ایرانی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملے کی مذمت کردی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔
امریکا نے ہفتہ اور اتوار کی رات بی 2 اسٹیلتھ بمبار طیاروں کے ذریعے ایران کی تین جوہری تنصیبات فردو، اصفہان اور نطنز پر حملہ کردیا۔ ایرانی حکام نے حملوں کی تصدیق کردی تاہم نقصانات کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔
🔊PR No.1️⃣8️⃣2️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣5️⃣
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) June 22, 2025
Pakistan Condemns the US Attacks on the Nuclear Facilities of the Islamic Republic of Iran.
🔗⬇️https://t.co/2qpo27WzVQ pic.twitter.com/ugtFomQ5HO
پاکستان نے ایرانی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہے خطے میں کشیدگی میں اضافے پر گہری تشویش ہے، ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اپنے دفاع کا پورا حق ہے۔
دفتر خارجہ کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ کشیدگی میں اضافہ خطے کو مزید نقصان پہنچائے گا، مذاکرات اور سفارتکاری ہی تنازع کا واحد حل ہے۔
دوسری جانب سعودی عرب نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مسئلے کے سیاسی حل پر زور دیا ہے۔
سعودی عرب کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی برادری نازک حالات میں بحران کے خاتمے کیلئے کوششیں کرے، ایران کے مسئلے کو سفارتکاری سے حل کیا جائے۔
دوسری جانب کویت اور عراق نے بھی امریکی حملوں کی مذمت کی ہے۔
امریکا کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں پر کیوبا، چلی، میکسیکو اور وینزویلا نے بھی شدید مذمت کی ہے۔



















