مظفرگڑھ میں اغواء کیس میں میڈیکل لیٹر لینے آنے والی خاتون کو تھانہ صدر میں زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا، پولیس نے پرائیویٹ اہلکار کو گرفتار کرلیا، مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔
مظفرگڑھ میں اغواء کے کیس میں میڈیکل کیلئے آنے والی خاتون کو تھانہ صدر میں مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔ خاتون نے الزام لگایا کہ تھانے میں تعینات پرائیویٹ اہلکار نے کمرے میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق خاتون کو اس کے اغواء کے مقدمے میں میڈیکل کروانے کیلئے تھانہ صدر بلایا گیا تھا، نامزد ملزم کو حراست میں لے لیا گیا، مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی چیک کی جارہی ہیں، تحقیقات کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے۔





















