عالمی منڈی اور مقامی صرافہ بازاروں میں آج بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 15 ڈالر کی کمی کے بعد ایک ہزار9سو 88 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی۔
یہ بھی پڑھیں :۔ملک میں سونے کی قیمتوں میں 400 روپے کی کمی
عالمی منڈی میں 15 ڈالر کی کمی کے بعدمقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں 200 روپے فی تولہ کمی ہوگئی۔ جس کے بعد کراچی، لاہور، اسلا م آباد، پشاور ،کوئٹہ اور دیگر چھوٹی بڑی مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 14 ہزار روپے ہو گئی۔
اسی کے علاوہ سونے کی فی 10 گرام قیمت میں بھی 172 روپے تک گر گئی ، جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 83 ہزار 470 روپے ہو گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی قیمتوں میں 400 روپے کی کمی کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 200روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔