حکومت نے نئی الیکٹرک وہیکل پالیسی تیارکرلی،پانچ سالہ پالیسی پاکستان کیلئےگیم چینجرثابت ہوگی۔
معاون خصوصی صعنت و پیداوارہارون اختر نے پریس کانفرنس کےدوران کہا نئی پالیسی سے پانچ سال میں فیول کی مد833 ارب روپےکی بچت ہوگی،نئے ای وی رولز بنارہے ہیں،سبسڈی اوراستعمال کا سینٹر لائزڈ طریقہ بنایا جائے گا،بتایا کہ ای وی پالیسی سے سالانہ 2 ارب سات کروڑ لیٹر پیٹرول بچے گا۔
مزید کہا درآمدی بل میں ایک ارب ڈالربچت ہوگی،5 سال میں سو ارب روپے کی سبسڈی دیں گے،پہلے سال میں ایک لاکھ 16ہزار بائیکس کو سبسڈی ملے گی،3 ہزار سے زائد رکشوں اور چارچنگ اسٹیشنز کو بھی سبسڈی دی جائے گی۔۔۔



















