پاکستان نے ایران ، عراق، شام اور لبنان میں اپنے شہریوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہناتھا کہ پاکستان نے اپنے شہریوں کو ایران،عراق،لبنان اور شام کے سفر سے روک دیا، پاکستانی شہری ایران،عراق،لبنان اور شام کا سفر صورتحال میں بہتری آنے تک نہ کریں، ان ممالک میں مقیم پاکستانی شہریوں کو ہدایت کی جاتی ہےکہ وہ انتہائی احتیاط برتیں، پاکستانی شہری چوکس رہیں،غیرضروری نقل وحرکت سے گریز کریں، پاکستان کے متعلقہ سفارتخانوں سے باقاعدگی سے رابطے میں رہیں۔
ایران میں پاکستانی سفارتخانوں کے نمبرز
تہران،ایران میں پاکستانی سفارتخانےکایہ نمبر+98-21-66-9413-88/89/90/91ہے۔
تہران،ایران میں پاکستانی سفارتخانےکادوسرانمبر+98-21-66-9448-88/90 یہ ہے۔
تہران،ایران میں پاکستانی سفارتخانےکاموبائل فون نمبر+98 9100 607 658 یہ ہے۔
زاہدان،ایران میں اس نمبر+98 54 33 22 3389 پررابطہ کیاجاسکتاہے۔
زاہدان،ایران میں اس نمبر+98 99129 45346پربھی رابطہ کیاجاسکتا ہے۔
مشہد،ایران میں اس نمبر+98 910 762 5302 رابطہ کیاجائے۔
بغداد،عراق میں پاکستانی سفارتخانےکاواٹس ایپ نمبر+964(0)7839800899یہ ہے۔
بغداد،عراق میں پاکستانی سفارتخانےکےنمبر+964(0)7834950183پررابطہ کیاجاسکتاہے۔
بغداد،عراق میں سفارتخانےکےنمبر+964(0)7834950311پررابطہ کیاجاسکتاہے۔
بیروت،لبنان میں پاکستانی سفارتخانےکےواٹس ایپ نمبر+961-81669488 پررابطہ کیاجائے۔
بیروت،لبنان میں پاکستانی سفارتخانےکا دوسرانمبر+961-81815104 یہ ہے۔
دمشق، شام میں پاکستانی سفارتخانےکاواٹس ایپ نمبر+963983538186 یہ ہے۔
دمشق،شام میں پاکستان سفارتخانہ کالینڈ لائن نمبر +963116132696 یہ ہے۔





















