ایران نے اسرائیل پر اب تک کا بڑا میزائل حملہ کردیا،جس کے نتیجےمیں بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے، میزائل حملوں میں 76 صہیونی زخمی ہوئے ہیں۔
ایران کی جانب سے آج صبح اسرائیل پرمتعدد بیلسٹک میزائل فائر کیےگئےجس کے نتیجےمیں اب تک 76 لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جن میں سےمتعدد کی حالت تشویشناک ہے۔
#BREAKING
— Tehran Times (@TehranTimes79) June 19, 2025
Tel Aviv pic.twitter.com/CHKjwSnX5o
غیر ملکی خبرایجنسی کےمطابق ایرانی میزائل حملوں کے بعد تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں دھماکےکی آوازیں سنی گئیں،صحرائے نقب سمیت کم از کم 4 علاقوں میں 6 میزائل گرے،ایران کے حملے میں اسرائیلی اسٹاک ایکسچینج کی عمارت کھنڈر بن گئی۔
عرب میڈیا رپورٹس کےمطابق ایران نے جنوبی اسرائیل کےشہر بیئرشیوا کو بھی نشانہ بنایا،ہولون میں میزائل حملے میں بھی درجنوں افراد زخمی ہوئے،موجودہ حملے کو حالیہ جنگ میں ایران کا اسرائیل پر سب سے بڑا حملہ قرار دیا جارہا ہے۔
BREAKING: IRAN STRIKES ISRAELI HOSPITAL IN RESPONSE TO ISRAELI STRIKE ON IRANIAN HOSPITAL.pic.twitter.com/8G3dv9rp9W
— Jackson Hinkle 🇺🇸 (@jacksonhinklle) June 19, 2025
ایران نے جنوبی اسرائیل میں اسپتال کو نشانہ بنایا،میزائل حملےکے بعدمتعدد مقامات پر بھاری نقصان اور زخمیوں کی اطلاعات ہیں۔
BREAKING: 🚨
— ADAM (@AdameMedia) June 19, 2025
Iran achieved a DIRECT HIT on the Tel Aviv Stock Exchange building.
The heart of Israel's financial hub now lies in ruins.
pic.twitter.com/qBXJe7Ev63
ایرانی میزائل حملوں میں اسرائیلی فوجی اور انٹیلیجنس مراکز کو نشانہ بنایا گیا، فوجی مراکز کے قریب ہونے کی وجہ سے سروکا ہسپتال کو بھی نقصان پہنچا،اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے اسرائیل پر اب تک کے حملوں میں 24افراد ہلاک،جبکہ 838 افراد زخمی ہیں،جن میں سے 11 کی حالت تشویشناک ہے۔
ایران کے تازہ حملوں پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہےکہ ایران کو اسپتال پر حملے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی،انہوں نے الزام لگایا کہ ایرانی میزائلوں نے سروکا اسپتال اور وسطی اسرائیل میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔
اسرائیلی فوج نے ایران کے خندب جوہری تنصیب کے قریب علاقے کو نشانہ بنایا،رپورٹ کے مطابق خندب جوہری تنصیب اسرائیلی حملےسےقبل خالی کرالی گئی تھی اورجوہری تنصیب سےتابکاری کا کوئی خطرہ نہیں ہے،اسرائیل نے حملوں سے پہلے رہائشیوں کو انخلا کی وارننگ جاری کی تھی۔






















