ترجمان الیکشن کمیشن نے اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر مقرر کردی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ مقررہ تاریخ تک مطلوبہ گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے نام شائع کئے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر مقرر کردی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام ارکان گوشوارے مقررہ تاریخ سے پہلے الیکشن کمیشن کے پاس جمع کروا دیں، مقررہ تاریخ تک مطلوبہ گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے نام شائع کئے جائیں گے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ 15 جنوری تک گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کی رکنیت معطل کردی جائے گی، گوشوارے جمع نہ کرانے تک وہ ایوان کی کسی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ غلط معلومات فراہم کرنے والوں کیخلاف 120 دن کے اندر کارروائی کی جائے گی، فارم الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے بھی ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔