کئی ماہ سے مسلسل سرپلس رہنے والا ملکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں چلا گیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق مئی میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 10 کروڑ 30 لاکھ ڈالر منفی ہوگیا۔
کئی ماہ سے مسلسل سرپلس رہنے والا ملکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں چلا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تجارتی خسارہ بڑھنے سے پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ کو خسارے کا سامنا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مئی میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 10 کروڑ 30 لاکھ ڈالر منفی ہوگیا، اپریل میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 4 کروڑ 70 لاکھ ڈالر سرپلس رہا تھا۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے 11 ماہ میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ ایک ارب 81 کروڑ ڈالر سرپلس رہا، گزشتہ مالی سال کے 11 ماہ میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ ایک ارب 57 کروڑ ڈالر خسارے میں تھا۔




















