پنجاب حکومت نے کھیلوں اور یوتھ افئیرز کیلئے 7 ارب 60 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کردیا
پنجاب حکومت کی جانب سے پیش بجٹ میں 96 جاری سکیموں اور 88 سکیموں کیلئے فنڈز مختص کیا گیا۔اس کے علاوہ جاری سکیموں کیلئے پانچ ارب سولہ کروڑ مختص کیے گئے ہیں۔
جاری سکیموں میں ہاکی،سکواش،اتھلیٹکس ٹریک کی سکیمیں شامل ہیں،چیف منسٹر پروگرام،کھیلتا پنجاب اور دیگرسکیمیں بھی جاری ہیں۔
حکومت نے نئی سکیموں کیلِئے 2 ارب 43 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔






















