اسرائیل نے تہران سے شہریوں کے انخلاء کی دھمکی دیدی، عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ صہیونی حکومت ایران پر بیروت طرز کے حملوں کی تیاری کررہی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل، تہران پر بیروت طرز کے حملوں کی تیاری کررہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کچھ دیر بعد تہران میں انخلاء کی وارننگ جاری کرے گا۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے 12 اور 13 جون کی درمیانی شب ایران کیخلاف جارحیت کرتے ہوئے تہران سمیت مختلف شہروں پر حملے کیے، جس میں اب تک فوجی سربراہان، ایٹمی سائنسدانوں سمیت 250 کے قریب افراد شہید ہوچکے ہیں۔
ایران نے اسرائیلی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے مقبوضہ بیت المقدس، تل ابیب، حیفہ سمیت دیگر شہروں پر بیلسٹک اور ہائپر سونک میزائلوں سے حملہ کیا، جس میں اب تک 25 سے زائد افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔





















