وزیراعلیٰ سندھ نےباکسرعالیہ سومرو کے لیےدبئی ٹورنامنٹ کی اسپانسر شپ اعلان کردیا۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاوُس کےمطابق وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے عالیہ سومرو کو 47 لاکھ روپے کا مالی تعاون فراہم کیا ہے،مراد علی شاہ کی جانب سے دیا جانا والا چیک ارکان اسمبلی یوسف بلوچ،شازیہ کریم اور اسد گبول نے عالیہ سومرو کو دیا۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ باکسرعالیہ سومرو کے لیے کامیابی کے لیئے دعا گو ہیں،سندھ کی باصلاحیت بیٹی دنیا کے مقابلے کے لیے تیار ہے،سندھ حکومت خواتین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی کے لیے پُرعزم ہے۔
باکسرعالیہ سومرو کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کا تعاون میرے خواب کو حقیقت میں بدلنے کا ذریعہ ہے،دبئی میں ہونے والے بین الاقوامی باکسنگ ایونٹ میں پاکستانی عالیہ سومرو کا مقابلہ بھارتی حریف باکسر کے ساتھ بھی شیڈول ہے






















