دفتر خارجہ نے اسرائیل پر پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں سے حملے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا۔
ذرائع دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں سے حملے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، اسرائیلی میڈیا پاکستان کے متعلق غلط بیانی اور جھوٹ پر مبنی رپورٹس پیش کررہا ہے۔
دفتر خارجہ نے مزید کہا ہے کہ پاکستان ایک اہم اور ذمہ دار ایٹمی طاقت کی حامل ریاست ہے، اسرائیلی میڈیا فیک نیوز پھیلا رہا ہے اور کچھ نہیں۔
واضح رہے کہ تہرا کیخلاف اسرائیل کی جارحیت پر ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے تل ابیب، مقبوضہ بیت المقدس سمیت اسرائیل کے کئی شہروں پر بیلسٹک اور ہائپر سونک میزائلوں سے حملہ کیا، جس میں اب تک 20 سے زائد صہیونی ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں، حملوں میں اسرائیلی شہروں میں کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں، انفرا اسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔



















