اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے تہران پر پھر حملے شروع کردیئے۔ عرب میڈیا کے مطابق تہران میں متعدد دھماکے سنے گئے ہیں، تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
اسرائیل نے ایرانی دارالحکومت تہران پر ایک بار پھر حملے شروع کردیئے، عرب میڈیا کے مطابق تہران میں متعدد دھماکے سنے گئے ہیں۔
ایران نے میٹرو اسٹیشنز اور انڈر گراؤنڈ پارکنگ کو شیلٹرز کے طور پر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں سے بچنے کیلئے مساجد میں بھی پناہ لی جاسکتی ہے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے پریس بریفنگ میں بتایا تین دن میں اسرائیل نے 720 ایرانی اہداف کو نشانہ بنایا، ایران کی جانب سے بھی جوابی حملے جاری ہیں، مزید جانی نقصان ہوسکتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے تہران کے ہفت تیر اسکوائر اور خیابان ولی عصر کے علاقے پر بمباری کی، دارالحکومت کے شمال میں نیاوران کے علاقے پر بھی میزائل داغے گئے، آئی آر جی سی ہیڈ کوارٹرز کو بھی نشانہ بنایا گیا جبکہ منسٹری آف انٹیلیجنس کی عمارت پر بھی راکٹ حملہ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق تہران پولیس کے ہیڈ کوارٹرز پر موساد نے ڈرون سے حملہ کیا ہے، اسرائیل نے تہران میں نیوی کے ہیڈ کوارٹر کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے، ایرانی بحریہ کے ہیڈ کوارٹر سے دھوئیں کے بادل اُٹھ رہے ہیں۔
دوسری جانب ایران کے اسرائیلی شہروں پر میزائل حملے جاری ہیں، تازہ حملوں میں 100 سے زائد بیلسٹک میزائل داغ گئے، باتیام تل ابیب، حیفہ، تمرہ، اور ایلات پر میزائل داغے گئے، 13 صہیونی ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے، کئی لاپتہ ہیں۔






















