پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) نے واٹس ایپ سروس کے نام سے ایک شاندار نئی سروس متعارف کرائی ہے تاکہ کیپیٹل مارکیٹ کے صارفین کو بروقت معلومات فراہم کی جا سکیں۔
حکام کے مطابق یہ دلچسپ پیشکش صارفین کو وہ تمام بنیادی معلومات فراہم کرتی ہے جس کی انہیں سرمایہ کاری کے اجرا کے ساتھ ساتھ مالیاتی معلومات کی بنیادی باتیں جیسے مضامین اور بلاگز، مائی پورٹ فولیو ورچوئل ٹریڈنگ ویب ایپ، نالج سینٹر اور مارکیٹ کی تفصیلات جیسے مارکیٹ رپورٹ، مارکیٹ کا خلاصہ، روزانہ کوٹیشن اور روزانہ کے اعلانات، مزید خصوصیات اور ذیلی آپشنزکی ضرورت ہوتی ہے۔ پی ایس ایکس واٹس ایپ گروپ سروس ایک سادہ اور آسان عمل کے ذریعے قابل رسائی ہے۔
صارفین کیو آر کوڈ کو اسکین کر سکتے ہیں یا لنک پر کلک کر سکتے ہیں
https://wa.me/922111101122?text=Hi
اس کے بعد انہیں اپنے واٹس ایپ میسج باکس پر ایک پیغام ملے گا جسے انہیں پی ایس ایکس واٹس ایپ سروس شروع کرنے کے لیے بھیجنا ہوگا۔
پی ایس ایکس واٹس ایپ سروس کے اجرا پر پی ایس ایکس کے ایم ڈی اور سی ای او فرخ ایچ خان نے کہا ہے کہ ہم سرمایہ کاروں، ایشورز، میڈیا اور عام لوگوں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کے استعمال اور فائدے کے لیے پی ایس ایکس واٹس ایپ گروپ سروس متعارف کرانے کے لیے مسرت محسوس کرتے ہیں۔ یہ سروس سب صارفین کے لیے ہے۔