اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے لڑاکا طیاروں نے ایک زیر زمین کمانڈ ہیڈکوارٹر پر حملہ کر کے پاسداران انقلاب ایران (IRGC) کی ایرو اسپیس فورس کے سربراہ امیر علی حاجی زادہ کو شہید کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فضائی حملہ رات گئے کیا گیا، جس میں امیر علی حاجی زادہ کے ساتھ دو دیگر سینئر ایرانی عہدیدار بھی مارے گئے۔تاحال ایران کی جانب سے ان شہادتوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔





















