جہاز میں سفر کو آسان بنانے کے راز ایئر ہوسٹس سے زیادہ شائد ہی کسی کو معلوم ہو سکتے ہیں ایسے ہی ایک دلچسپ راز سے غیر ملکی ایئر لان کی ایئر ہوسٹس نے پردہ اٹھاتے ہوئے مسافروں کی زندگی آسان کر دی ہے ۔
زیادہ تر جہازوں میں مسافروں کی آسانی کیلئے سیٹ کو ایڈجسٹ کرنے کیلئے بٹن سامنے ہی دیئے ہوتے ہیں لیکن درمیان والی سیٹوں میں کچھ جہازوں میں بازو رکھنے کی جگہ جسے ہم"آرم ریسٹ"(Armrest) کہتے ہیں ، کو اوپر یا نیچے کرنے کے بٹن سامنے آویزاں نہیں ہوتے جس سے مسافروں کو بیٹھنے اور اٹھنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
کچھ مسافر تو یہ سمجھتے ہیں کہ اس آرم ریسٹ (armrest)کو شائد اوپر نیچے کرنے کی سہولت میسر نہیں جبکہ ایسا ہرگز نہیں کیونکہ ان کے بٹن نیچے کی جانب دیئے گئے ہوتے ہیں ۔
مشہور ایئر لائنر 'ورجن آسٹریلیا '(Virgin Australia)کی ایک ایئر ہوسٹس نے اپنے ٹک ٹاک کاونٹ پر اس راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے ویڈیو بنا کر شیئر کر دی ہے جسے اب تک ہزاروں کی تعداد میں لوگ دیکھ چکے ہیں ۔
@virginaustralia Like a pro💅 #lifehack #airline #airport #fyp ♬ Ultimate life hacks - Kelly - The Life Bath