معروف گلوکار عاصم اظہر نے اپنی منگیتر اداکارہ میرب علی سے راہیں جدا کرلیں۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے سوشل میدیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر رات گئے ایک پوسٹ شیئر کی،جس میں انہوں نے اپنی منگیتر میرب کیساتھ تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

گلوکار نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ انہوں نے رشتہ ختم کرنے کا فیصلہ دونوں کی باہمی رضا مندی سے ہوا ہے،ہم نے ایک ساتھ خوبصورت لمحات گزارے اورایک ساتھ مستقبل کی امید رکھی لیکن زندگی میں ہمیشہ کچھ بھی ہماری مرضی سے نہیں ہوتا,ساتھ ہی گلوکار نے میرب علی کیساتھ شیئر کی گئی تمام پوسٹیں بھی ہٹا دیں۔
خیال رہے کہ 2022 میں گلوکار عاصم اظہر نے اداکارہ ہانیہ عامر سے بریک اپ کے بعد اداکارہ میرب علی سے گھر والوں کی رضا مندی سے منگنی کی تھی۔






















