بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 16 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق بلوچستان کابینہ کا اجلاس 16 جون کی سہ پہر تین بجے طلب کر لیا گیا ہے، جس کے لیے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ اور سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ کابینہ اجلاس میں بجٹ اور پی ایس ڈی پی کی منظوری دیے جانے کا بھی امکان ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق بجٹ میں عوامی فلاح و بہبود، ترقیاتی منصوبوں اور معاشی بہتری کے لیے اہم اقدامات شامل کیے جائیں گے۔






















