پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ہوگئی اوربازار حصص پہلی بار53800پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔
گزشتہ پورے ہفتے کی تیزی کے بعد پیر کو بھی تمام دن مارکیٹ میں تیزی کا راج رہا،کاروباری ہفتے کے پہلےروزکاروبار کے اختتام پر100 انڈیکس 737 پوائنٹس بڑھکر 100انڈیکس53860 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج دن ایک بجے ٹریڈنگ کے دوران پہلی بار 53600 پوائنٹس کی سطح عبور کرگئی اور دوران ٹریڈنگ 100 انڈیکس میں 526 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
دن بھر اسٹاک مارکیٹ میں 18 ارب روپے مالیت کے 54 کروڑ سے زائد کےشیئرز کا نمایاں لین دین ہوا۔
دوسری جانب بروکرزمستقبل میں بھی تیزی برقرار رہنے اور نئے ریکارڈ بننے کے حوالے سے کافی پر امید ہیں۔سابق ڈائریکٹر پاکستان اسٹاک ایکسچینج ظفر موتی والا کا کہنا تھا کہ بینکاری نظام میں شرح سود نیچے آ چکی ہے، لہٰذامارکیٹ میں تیزی مصنوعی نہیں ،آئی ایم ایف سے مذاکرات میں مثبت پیشرفت کی توقع ہے۔