ایلون مسک کی کمپنی اسٹارلنک کو بھارت میں کمرشل آپریشنز کا لائسنس مل گیا۔
عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق بھارت کی وزارتِ ٹیلی کمیونی کیشنز نے ایلون مسک کی کمپنی اسٹارلنک کو بھارت میں کمرشل انٹرنیٹ سروسز شروع کرنے کا لائسنس جاری کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اگرچہ اسٹارلنک کےلیے ایک بڑی رکاوٹ دور ہوگئی لیکن کمپنی کو ابھی مکمل سروس شروع کرنے میں وقت لگے گا۔ سیکیورٹی کلیئرنس اور اسپیس ریگولیٹری لائسنس اب بھی درکار ہیں۔
اسٹارلنک بھارت میں سیٹلائٹ سروس کی اجازت حاصل کرنے والی تیسری کمپنی بن گئی ہے، اس سے قبل ون ویب اور ریلائنس جیو کو بھی منظوری مل چکی ہے۔






















