گیس کے نرخوں میں بڑا اضافہ بھی گردشی قرض نہ روک سکا،4 سال کے دوران گیس سیکٹر کے گردشی قرض میں 940 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
دستاویزات کے مطابق مجموعی گردشی قرض1551ارب سے بڑھ کر 2084 ارب ہوگیا۔گیس سیکٹر کا گردشی قرض 2084 ارب روپے تک پہنچ گیا۔
دستاویزات کے مطابق پی ٹی آئی دور میں گیس سیکٹرکا گردشی قرض 407 ارب بڑھا، پی ٹی آئی دور میں گردشی قرض 1144ارب سے بڑھ کر 1551ارب ہوا،پی ڈی ایم کے دور میں گردشی قرض میں 533 ارب کا اضافہ ہوا۔
گردشی قرض روکنے کے نام پر ایک سال میں گیس ٹیرف میں 300 فیصد،جنوری میں 113اور یکم نومبر کو 200 فیصد اضافہ کیا گیا،گیس ٹیرف بڑھا کر اب تک صارفین پر 700 ارب کا اضافی بوجھ ڈالا جاچکا ہے۔
حکومت کی جانب سے گیس کے نرخوں میں ہوشربا اضافے کئے جانے کے باوجود گردشی قرضہ رکنے کا نام ہی نہیں لے ریا۔