پاکستان پیپلزپارٹی نے چیئرمین سینیٹ کی جانب سے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو ایوان بالا میں قائد ایوان نامزد کرنے پر تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔
پیپلزپارٹی کے سینیٹرز نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا، پیپلزپارٹی نے وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کو قائد ایوان بنانے کی تجویز دے دی۔ پی پی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ نے اسحاق ڈار کی بطور قائد ایوان نامزدگی سے زبانی طور پر آگاہ کردیا۔ نگران دور کے قائد ایوان کا تحریری طور پر آگاہ کیا جائے۔
پیپلزپارٹی کا مؤقف ہے کہ قائد ایوان وزیراعظم کا نمائندہ ہوتا ہے، نگران وزیراعظم کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی کا ہیں جبکہ قائد ایوان ن لیگ سے ہیں جو باعث حیرت ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کو قائد ایوان ہونا چاہیے۔
واضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ (پی ڈی ایم) کے دور حکومت میں بھی وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کو سینٹ میں قائد ایوان نامزد کردیا تھا۔