وزیراعظم شہبازشریف ایک روز کے دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے، وہ جرگے میں شرکت کریں گے، بلوچستان کے عمائدین کو مختلف امور پر اعتماد میں لیا جائے گا، امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی ہوگا۔
وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے، ان کے ہمراہ وفاقی وزراء احسن اقبال، عطاء تارڑ اور رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ بھی ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کوئٹہ پہنچنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، قائم مقام گورنر عبدالخالق اچکزئی نے استقبال کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کوئٹہ میں جرگے میں شرکت کریں گے، بلوچستان کے عمائدین کو مختلف امور پر اعتماد میں لیا جائے گا۔
وزیراعظم شہبازشریف امن وامان سے متعلق اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔






















