استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما ملک امیر حیدر نے کہا کہ یہ کنونشن پاکستان پاوس میں اس لیئے رکھا گیاہے کہ کیونکہ پاکستان ہمارا گھر ہے اور ہم اس کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔
صدر استحکام پارٹی خوشاب ملک امیر حیدر نے معرکہ حق کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم عبدالعلیم خان اور دیگر معززین کو سلام کرتے ہیں، خوشاب کی عوام پاک فوج کے ساتھ محبت آپ کے سامنے ہے ، یہ دھرتی پاک فوج کے شہیدوں سے بھری ہوئی ہے ، ہم اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، یہ کنونشن پاکستان پاوس میں اس لیئے رکھا گیاہے کہ کیونکہ پاکستان ہمارا گھر ہے اور ہم اس کی حفاظت کرنا جانتے ہیں ۔
ملک زبیر حیات نے کہا کہ اصغر بگھور کر سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے اتنے شاندار جلسہ کا انعقاد کیا، ضلع کی عوام نے ثابت کیا جو ملک کلمے کی بنیاد پر بنا وہ ہمیشہ قائم رہے گا، پاکستان چین اور ترکیہ کی مشکور ہے ، یہ دونوں ممالک پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہوئے ۔
استحکام پاکستان پارٹی کے صوبائی صدر رانا نذیر نے معرکہ حق کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوشاب آج آپ نے ہمارا دل خوش کر دیاہے ، آپ نے ہمیں خرید لیا ہے ، جس طرح آپ نے ہمارے لیڈر عبدالعلیم خان کا استقبال کیا وہ قابل تحسین تھا، میں نے عبدالعلیم خان سے کہا تھا کہ گل اصغر چار دن میں جلسہ کر سکتاہے اور انہوں نے ثابت کر دیاہے ۔ ہم عاصم منیر کے مشکور ہیں جس طرح انہوں نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔





















