سندھ پولیس نے دادو میں خاتون ٹیچر صدف حاصلو کو قتل کرنے والے ملزم فرید حاصلو کو گرفتار کرلیا۔
سندھ کے علاقے دادو میں خاتون اسکول ٹیچر صدر حاصل کو قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوگئی، پولیس نے ملزم فرید حاصلو کو اس کے دوست کے گھر سے گرفتار کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق قمبر اور دادو پولیس نے سندھی بٹڑا میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فرید حاصلو کو گرفتار کرلیا، ملزم کو اس کے دوست عبدالقادر کھوسو کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔
پولیس کا کنا ہے کہ ملزم کو پناہ دینے کے الزام میں عبدالقادر کھوسو کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم فرید حاصلو نے صدف حاصلو کو 7 اپریل کو رخصتی سے انکار پر قتل کیا تھا، پولیس نے مفرور ملزم کی گرفتاری کیلئے 25 لاکھ انعام بھی مقرر کر رکھا تھا۔





















