پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ڈی ایل ایس میتھڈ سے 21 رنز سے شکست تو دیدی لیکن سیمی فائنل میں رسائی کیلئے ابھی بھی اگر مگر کی صورتحال برقرار ہے ۔
ورلڈکپ کے پوائنٹس ٹیبل میں پاکستان پانچویں اور نیوزی لینڈ چوتھے نمبر پو موجود ہے اور دونوں ہی ٹیموں کے ایک ایک میچ ابھی باقی ہے ۔ پاکستان 11 نومبر کو انگلینڈ کے خلاف میدان میں اتر ے گا لیکن اس سے قبل 9 نومبر کو نیوزی لینڈ اور سری لنکا کا میچ شیڈول ہے جس کے بعد پاکستان کیلئے صورتحال واضح ہو جائے گی کہ اسے کس طرح کامیابی حاصل کرنے پر سیمی فائنل میں داخلہ ملے گا ۔
ایک صورتحال یہ بھی ہے کہ افغانستان کے بھی دو میچز باقی ہے بہر حال وہ دونوں ہی بڑی ٹیموں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے خلاف ہیں ، اگر افغانستان دونوں میچز جیت جاتا ہے تو وہ سیدھا 12 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں داخل ہو جائے گا جس کے باعث پاکستان اور نیوزی لینڈ دونوں ہی باہر ہو جائیں گے۔
اگر نو نومبر کو نیوزی لینڈ سری لنکا کو 50 رنز سے شکست دیتا ہے تو پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے انگلینڈ کو 180 رنز سے ہرانا ہو گا ، اگر نیوزی لینڈ سری لنکا کو ایک سکور سے ہراتا ہے تو پھر پاکستان کو انگلینڈ کو 131 رنز سے شکست دینا ہو گی تو ہی سیمی فائنل میں سیٹ پکی ہو گی ۔ یہاں یہ بھی بتانا ضروری ہے کہ اگر سری لنکا نیوزی لینڈ کو ہرا دیتا ہے تو پھر پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف میچ بس جیتنا ضروری ہو گا ۔