پاکستان نے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں بنگلہ دیش کو 37 رنز سے شکست دیتے ہوئے پہلی کامیابی سمیٹ لی ہے جس میں سب سے اہم کردار حسن علی کا رہا جنہوں نے 5 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی۔
تفصیلات کے مطابق حسن علی نے اس شاندار کم بیک پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کم بیک میچ میں پانچ وکٹیں لینے سے زیادہ خوشی کیا ہوسکتی ہے، بیٹرز نے بڑا اسکورسجایا جس کے بعد ٹارگٹ کا دفاع آسان ہوگیا، کوچ نے یہی سمجھایا کہ ماڈرن ڈے کرکٹ کھیلنی ہے، توقع ہے کہ آئندہ میچز میں بھی عمدہ پرفارمنس دکھاؤں گا۔
پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 19.2 اوورز میں 164 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی ۔ حسن علی نے 3.2 اوورز میں 30 رنز دیتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی ۔





















