پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کیلئے عباس آفریدی کو وسیم جونیئر کی جگہ سکوا ڈمیں شامل کر لیا ۔
پی سی بی کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ قومی ٹیم کے آل راونڈر محمد وسیم جونیئر انجری کے باعث بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹوینٹی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں ان کی جگہ عباس آفریدی کو ٹی ٹوینٹی سکواڈ کا حصہ بنا لیا گیاہے ، وسیم جونیئر پی ایس ایل کے دوران سائیڈ سٹرین انجری کا شکار ہوئے تھے ۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوینٹی سیریز کا آغاز کل سے لاہور میں ہوگا۔






















