سوشل میڈیا پرغیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کے ساتھ مبینہ ہمدردی دکھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بلوچستان پولیس کے متعدد اہلکاروں کو معطل کر دیا گیاہے ۔
نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کی جانب سے اس معاملے کی تصدیق بھی کر دی گئی ہے ، جس میں انہوں نے بتایا کہ جو اہلکار ٹک ٹاک ویڈیو ز بنانے میں مصروف تھے انہیں معطل کر دیا گیاہے ،پہلے انہیں معطل کیا گیا اور پھر نوکری سے فارغ کر دیا گیا ، ان کے خلاف مزید کارروائی بھی کی جائے گی ۔
مبینہ ویڈیو میں اہلکار کی جانب سے غیر قانونی افغان مہاجرین کو ملک سے نکالنے کے حکومتی اقدام پر شدید تنقید کی گئی اور انہوں نے اپنے ساتھیوں کو بھی اپنے ساتھ ملانے کی اپیل کی ۔
اہلکار کا کہناتھا کہ اگر مجھے اس ویڈیو کے بعد معطل بھی کر دیا گیا تو مجھے کوئی پریشانی نہیں ہے اور وہ کام کیلئے افغانستان چلا جائے گا جہاں اسے کھلی باہنوں سے خوش آمدید کہا جائے گا ۔