پنجاب میں انٹرسٹی روٹس پر پاکستان کی پہلی ماحول دوست الیکٹرک بس سروس کا آغاز کردیا گیا، بس لاہور سے سیالکوٹ تک چلے گی۔
پنجاب میں انٹرسٹی روٹس پر پہلی ماحول دوست الیکٹرک بس سروس کا آغاز کردیا گیا، افتتاحی تقریب میں وزیر ٹرانسپورٹ بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کی پہلی انٹرسٹی گرین الیکٹرک بس سروس لاہور تا سیالکوٹ چلے گی۔
وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جلد اپنی تمام ٹرانسپورٹ کو الیکٹرک پر شفٹ کریں، وفاق اور پنجاب کی کوشش ہے کہ گرین انرجی کیلئے پالیسز بہتر سے بہتر کریں۔
ان کا کہنا ہے کہ آئندہ چند سال میں الیکٹرک بسوں کے علاوہ کوئی ٹرانسپورٹ نظر نہیں آئیگی، دو ہفتے پہلے بھارت نے بزدلانہ حملہ کیا جس کا پاکستان نے بھرپور جواب دیا۔






















