الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پی پی 115 لاہور میں سنی اتحاد کونسل کے ایم پی اے امتیاز شیخ کی دوہری شہریت کی بناء پر نااہلی کی درخواست پر سماعت 3 جون تک ملتوی کردی گئی۔
الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ امتیاز شیخ کی دوہری شہریت کے خلاف راشدہ لودھی اور نعیم شہزاد نے درخواست دائر کی تھی، رکن پنجاب اسمبلی امتیاز شیخ کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔
وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ میرے مؤکل دوہری شہریت ترک کر چکے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے دوہری شہریت ترک کرنے کی دستاویزات پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 3 جون تک ملتوی کردی





















