اسلام آباد اورکےپی کےمختلف علاقوں میں طوفانی بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
اسلام آبادمیں کالی گھٹائیں چھانے سے ہرطرف اندھیرا چھا گیا،شہر میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا،گرمی کے ستائے شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اُٹھے۔
دوسری جانب ایبٹ آباد میں تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ ہونےوالی بارش نےگرمی کی شدت کو ختم کردیا۔نتھیاگلی،ایوبیہ اور ٹھنڈیانی میں گرج چمک کےساتھ بارش سے موسم دلفریب ہوگیا،بارش کی بوندیں گرتے ہی مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی،محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
ہری پور اور گردونواح میں گرج چمک کےساتھ موسلا دھاربارش کے بعد گرمی سےستائےچہرے کھل اٹھے، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ شام تک جاری رہنے کا امکان ہے،بارش کے باعث مختلف فیڈر ٹرپ کرگئے، بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے۔
مظفرآباد اورگردونواح میں تیز ہوا کے ساتھ بارش کے بعد ٹھنڈی ہواؤں نے گرمی کا زور توڑ دیا، آزادکشمیر کے دیگر علاقوں میں بھی بارش شروع ہوگئی۔






















