بشریٰ بی بی کے خلاف درج انتیس مقدمات میں راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ضمانت میں بارہ جون تک توسیع کر دی۔سیشن کورٹ نےبانی پی ٹی آئی کے چھ اور بشریٰ بی بی کے ایک مقدمے میں ضمانتوں میں سترہ جون تک توسیع کی جبکہ بشریٰ بی بی کی قبل از گرفتاری درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔
VO
انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج امجدعلی شاہ نے بشریٰ بی بی کی ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کی۔ وکلاء محمد فیصل ملک اور حسنین سنبل نے موقف اختیار کیا کہ بشریٰ بی بی کو خاوند اور وکلاء کی موجودگی میں شامل تفتیش کیا جائے۔عدالت نے ریکارڈ طلب کرنے کے بعد ضمانت میں بارہ جون تک توسیع کر دی۔بشریٰ بی بی پر گزشتہ سال نومبر کے احتجاج میں کردار پر راولپنڈی اور اٹک کے تھانوں میں انتیس مقدمات درج ہیں۔
دوسری جانب سیشن کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے6 اوربشریٰ بی بی کےایک مقدمےمیں عبوری ضمانتوں پرسماعت ہوئی۔عدالت میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری پیش ہوئے اور بتایا کہ سلمان صفدر سپریم کورٹ میں مصروف ہیں۔ نئی تاریخ دی جائے،عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانتوں میں سترہ جون تک توسیع کر دی۔
عدالت بشریٰ بی بی کی قبل ازگرفتاری درخواست پر فیصلہ محفوظ کر چکی ہےجبکہ بانی پی ٹی آئی کی درخواستوں پردلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سنایا جائے گا،ان کے خلاف توشہ خانہ،جعلی رسید،اقدام قتل اور جلاؤ گھیراؤ سمیت چھ مقدمات زیر سماعت ہیں۔






















