لاہور ہائیکورٹ نے نو مئی کیسز کے 49 ملزمان کی سزاؤں کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردیں، دو رکنی بینچ 19 مئی کو سماعت کرے گا۔
لاہور ہائیکورٹ نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیسز کے 49 ملزمان کی سزاؤں کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردیں۔
جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 19 مئی کو اپیلوں کی سماعت کرے گا۔
ان تمام ملزمان کو گوجرانولہ انسداد دہشتگردی عدالت نے 5، 5 سال قید کی سزائیں سنائی تھیں۔



















