محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے۔
لاہورمیں موسم کے تیور بدلنے لگے،محکمہ موسمیات کی جانب سے آج درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیش گوئی کی گئی ہے،جبکہ احساس بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوسکتا ہے۔
اس کےعلاوہ پنجاب کے مختلف علاقوں کا درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کر جائیگا۔،محکمہ موسمیات نے18 مئی کے بعد لاہور میں ہلکی بارش کی نوید بھی سنا دی ہے جس سےگرمی کی شدت میں کمی آئیگی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری دھوپ سے بچیں ، ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کریں ۔






















