سینیٹر ساجد میر کے انتقال کے باعث سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب 29 مئی کو ہوگا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب سے سینیٹ کی خالی جنرل نشست پر انتخابی شیڈول جاری کردیا۔
ای سی پی کی جانب سے جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق امیدوار 14 سے 15 مئی تک کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا سکیں گے، جبکہ ان کی اسکروٹنی 17 مئی کو ہوگی۔
واضح رہے کہ یہ نشست سینیٹر ساجد میر کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی انتخابی عمل کی نگرانی الیکشن کمیشن کرے گا۔






















