صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے سیزفائر میں دونوں ملکوں کی بہت مدد کی، دونوں ممالک کا تنازعہ خطرناک تھاپاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری جنگ کے خطرے کو روک دیا گیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نیوز کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے پاک بھارت بات چیت کیلئے دونوں ملکوں پر دباؤ ڈالا ہے، پاکستان اور بھارت کو کہا لڑائی روک دیں،جے ڈی وینس اور مارکو روبیو نے پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے میںبہت کوشش کی،وینس اور روبیو نے دونوں ملکوں کی قیادت سے رابطے کئے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی گفتگو میں کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان جوہری جنگ کو روکوادیا ہےپاکستان اور بھارت کے درمیان خطرناک تنازع تھا، اگر آپ نے لڑائی نہ روکی تو امریکا آپ سے تجارت نہیں کرے گا، امریکا نے سیزفائر میں بہت مدد کی،پاکستان اور بھارت کے درمیان لڑائی رک گئی ،یہ بہت اہم تھی ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نیوز کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ جلد پاکستان کے ساتھ مذاکرات کریں گے، امریکا تجارت کے حوالے سے ہندوستان اور پاکستان کی مدد کے لیے تیار ہے، ہندوستان اور پاکستان کے قائدین غیر متزلزل ہیں۔






















