وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کسان کارڈ کے ذریعے ویٹ سپورٹ پرائس کے اجراء کی منظوری دیدی، ویٹ سپورٹ پروگرام کیلئے موصولہ 50 فیصد درخواستوں کی تصدیق ہوگئی جبکہ کارڈ نہ رکھنے والے کاشتکاروں کو بھی فی ایکڑ 5 ہزار سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کاشتکاروں نے کسان کارڈ کے ذریعے لئے گئے 22 ارب روپے کے قرض واپس کردئیے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرصدارت خصوصی اجلاس ہوا، جس میں زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن کی اسکیم کا جائزہ لیا گیا، ویٹ سپورٹ پروگرام کے نفاذ کیلئے تجاویز پر غور اور زرعی زمین مالکان کے ساتھ ٹھیکیدار کو بھی شامل کرنے کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کسان کارڈ کے ذریعے ویٹ سپورٹ پرائس کے اجراء کی منظوری دیدی، ویٹ سپورٹ پروگرام کیلئے موصولہ 50 فیصد درخواستوں کی تصدیق بھی ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق کارڈ نہ رکھنے والے کاشتکاروں کو بھی فی ایکڑ 5 ہزار روپے سبسڈی دی جائیگی۔ مریم نواز نے کہا کہ کاشتکاروں کو اگلی فصل کیلئے بھی اربوں روپے سبسڈی دی جائیگی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ کاشتکاروں نے 36 ارب زرعی مداخل کیلئے استعمال کرلئے، کسان کارڈ سے زرعی مداخل کیلئے جاری قرض کی 60 فیصد واپسی مکمل ہوگئی، کاشتکاروں نے کسان کارڈ کے ذریعے لئے گئے 22 ارب کے قرض واپس کردئیے۔






















