لاہور سمیت پنجاب کے مختلف مقامات پرآج بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے اسلام آباد میں آج بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے،
چندمقامات پرژالہ باری بھی ہوسکتی ہے،چترال،شانگلہ،دیر،سوات،مالاکنڈ،کوہستان میں بارش اور تیز ہوائیں چلنےکا امکان ہے،پشاور،مانسہرہ، ایبٹ آباد باجوڑ،مردان سمیت خیبرپختونخوا کے دیگر اضلاع شامل ہیں،مری،گلیات ،راولپنڈی،اٹک،چکوال بھی میں آندھی اور تیز بارش کا امکان ہے۔
لاہور،گوجرانوالہ سمیت وسطی پنجاب میں آندھی اور بارش متوقع ہے،اضلاع میں گجرات،میانوالی،جہلم، سیالکوٹ،نارووال بھی شامل ہیں،ملتان،لیہ،خانیوال،بہاولنگر،بہاولپور میں بھی آندھی اور بارش کی توقع ہے۔
دوسری جانب سندھ میں سکھر،گوٹکی،کشمور اور جیکب میں آندھی اور بارش متوقع ہے،حیدرآباد،لاڑکانہ، شہید بے نظیر آباد،دادو،عمر کوٹ اور تھرپارکر شامل ہیں،کوئٹہ،چمن،زیارت،بارکھان،کوہلو،قلعہ عبداللہ میں آندھی اور بارش کی توقع ہے،قلعہ سیف اللہ،نوشکی،ژوب،خضدار،قلات، خاران،لسبیلہ،پنجگور بھی شامل ہے۔






















