انڈیا پاکستان ٹینشن نے اس ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جکڑ لیا،اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو تاریخ کی تیسری سب سے بڑی 3545 پوائنٹس کی مندی رونما ہوئی۔
انڈیا پاکستان کی حکومتی شخصیات کےبیانات اسٹاک مارکیٹ پراثر انداز ہوئے،جمعرات کو انڈیا پاکستان ٹینشن میں کمی سے مارکیٹ 2800 پوائنٹس ریکور کرگئی
کاروباری ہفتےمیں 100 انڈیکس 1355 پوائنٹس کمی سے 114113 پر بند ہوا،ہفتہ بھر میں اسٹاک مارکیٹ میں 6 ہزار پوائنٹس کا اتار چڑھاؤ دیکھا گیا،اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتےمیں ایک ارب 69 کروڑ شیئرز کےسودے ہوئے۔
شیئرز بازار کے ہفتہ وارکاروبار کی مالیت 109 ارب 93 کروڑ روپے رہی،مارکیٹ کیپٹلائزیشن 288 ارب روپے کم ہو کر 13808 ارب روپے پر آگئی۔





















