عالمی میڈیا بھی مودی کی مسلمانوں کےخلاف نفرت انگیز پالیسی پربول اٹھا۔
،الجزیرہ کےمطابق پہلگام حملے کےبعد بھارت میں 20 نفرت انگیزاسلاموفوبک گانےریلیزکیےگئے،بی جےپی رہنما نیتیش رانےکی مسلمانوں کے معاشی بائیکاٹ کی اشتعال انگیز اپیل کی ہے۔
عالمی میڈیا کےمطابق کشمیری مسلمانوں پرحملے،بھارت بھر میں 21 سےزائد اینٹی مسلم تشدد کے واقعات رپورٹ ہوئے،حملےکےبعدبھارت میں مسلمان مریضوں کاعلاج روکنے اورطلباء پرتشدد کےواقعات بھی سامنے آئے،واشنگٹن ڈی سی کے"مرکزبرائےمطالعۂ منظم نفرت"کی رپورٹ کےمطابق بھارت میں مسلم دشمنی شدید بڑھ چکی ہے۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہےکہ مودی مسلمانوں کیخلاف نفرت بھڑکاکرسیاسی مقاصد حاصل کر رہا ہے، مودی ہندومسلم فسادات کو ہوا دے کرخطے میں کشیدگی بڑھانے میں مصروف ہے۔
بھارتی ریاست اتر پردیش،ہریانہ،مہاراشٹرا میں مسلمانوں پرحملوں اوردھمکیوں کی نئی لہرسامنے آئی ہے،بی جے پی رہنماؤں کی ایماء پرمسلمانوں پر تشدد اور مساجد میں توہین آمیز پوسٹرز لگائے دئیے۔