پاکستان سپر لیگ کا شیڈول تبدیل کردیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ براڈ کاسٹرز کی درخواست پر میچز ری شیڈول کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
پاکستان سپر لیگ 10 کے دو میچز کا شیڈول تبدیل کردیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ براڈ کاسٹرز کی درخواست پر میچز ری سیڈول کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق یکم مئی کو شیڈول ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کا میچ 6 مئی کو ہوگا جبکہ 10 مئی کو شیڈول ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ اب 11 مئی کو ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 6 مئی کو ملتان اسٹیڈیم میں دن میں کھیلا جانیوالا میچ اسی دن ہوگا۔
واضح رہے کہ پہلگام حملے کے بعد پاکستان اور بھارت نے اپنے ممالک میں موجود مخالف ملک کے لوگوں کے ویزے منسوخ کردیئے تھے۔ پاکستان کی جانب سے ویزوں کی منسوخی کے بعد پی ایس ایل براڈ کاسٹرز میں شامل بھارتی شہریوں کو بھی ملک چھوڑنے کا کہا گیا تھا۔
بھارتی عملے کے جانے کے باعث براڈ کاسٹرز نے لاجسٹک مسائل کی وجہ سے میچز ری شیڈول کرنے کی درخواست کی تھی۔