پاکستان کے نمبرایل ای ڈی ٹی وی برانڈٹی سی ایل نےPC بھوربن میں ایک شاندار اور خصوصی ٹیکنالوجی ایونٹ کا انعقادکیا جس میں ٹی سی ایل کی جانب سے QD Mini LED TV'sلائن اپ C7K اور C6K سمیت جدید ترین ٹیکنالوجی کے حامل ائیرکنڈیشنرز،واشنگ مشینز اور سا وٗنڈبارز کی بھی رونمائی کی گئی۔
قدرتی خوبصورتی سے مالامال بھوربن میں منعقد ہونے والے اس ایونٹ کا عنوان '' 2025 Vision ''رکھا گیا جس میں ٹی سی ایل کی جانب سے ہوم انٹرٹینمنٹ ٹیکنالوجی کی نمائش کی گئی۔ایونٹ میں کارپوریٹ لیڈرز، انڈسٹری ایکسپرٹس، میڈیا نمائندگان، انفلوئنسرز، بزنس پارٹنرز اور معروف شوبز ستاروں نے شرکت کی جہاں انہیں ٹی سی ایل کی نئی ٹیکنالوجی کودیکھنے کے ساتھ ساتھ تجربہ کرنے اور ماہرین کے ساتھ براہِ راست گفتگو کا موقع بھی فراہم کیا گیا۔
تقریب کا مرکزِ نگاہ ٹی سی ایل کا جدید QD Mini LED TV C7Kرہاجو برانڈ کا سب سے پریمیئم ماڈل ہے۔یہ ٹی وی شفاف رنگوں، انتہائی روشن ویژولز اورہر طرح کی روشنی میں بے مثال پکچر کوالٹی فراہم کرتا ہے۔ C7Kمیں جدید QD-Mini LEDٹیکنالوجی کو دنیا کے مایہ ناز آڈیو برانڈ Bang & Olufsen کے ساتھ بنا یاگیا ہے جو صارفین کو سنیما جیسا ہوم انٹرٹینمنٹ تجربہ فراہم کرتا ہے۔اس ماڈل میں vibrant QLED CryStGlow visualsڈسپلے، 2,048 لوکل ڈمنگ زونز، HDR 3000نٹس برائٹنس، AiPQ Pro پروسیسر اور 144Hz ریفریش ریٹ جیسی جدید خصوصیات شامل ہیں۔ C7K صارفین کے لیے 75 سے 98 انچ تک کے سائزز میں دستیاب ہے۔
C6K QD Mini LED TVسیریز کا ایک اور قابلِ فخر ماڈل ہے،جو اعلیٰ معیار کی QLED ٹیکنالوجی کے ساتھ بنایا گیا ہے تاکہ پکچر کوالٹی، رنگوں کی بہتری اور اسمارٹ فیچرز میں ایک نیا معیار قائم کیا جا سکے۔یہ ماڈل Google TV اور AiPQ Pro پروسیسر کے ذریعے ریئل ٹائم ویژول آپٹیمائزیشن فراہم کرتا ہے جس سے دیکھنے کا ہر لمحہ دلکش ہوجاتاہے، جبکہ اس کاMatte HVA پینل چمک کو کم کرتے ہوئے ہر زاویے سے صاف اور واضح تصویر پیش کرتا ہے اور اس کے Onkyo 2.1 چینل اسپیکرز سنیما جیسی آڈیو کو یقینی بناتے ہیں۔144Hzریفریش ریٹ کے ساتھ یہ ماڈل گیمنگ کے شوقین صارفین کے لیے بھی ایک زبردست انتخاب ہے۔ٹی سی ایل C6K مختلف صارفین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے 55 انچ سے 98 انچ تک کے سائزز میں دستیاب ہے۔
ٹی سی ایل نے ایئر کنڈیشننگ ٹیکنالوجی میں FreshIN 3.0 کی صورت میں ایک نیا انقلاب برپا کیا ہے جو پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا سسٹم ہے جو باہر کی تازہ ہوا کو فلٹر کر کے اندر لاتا ہے، تاکہ گھریلو ہوا کو مزیدصاف اور صحت بخش بنایا جا سکے۔یہ نئی اے سی ٹیکنالوجی صرف کولنگ نہیں بلکہ فلٹریشن، نمی کوکنٹرول کرنے،نا پسندیدہ ہوا کو کم کرنے اور 16dB آپریشن کے ساتھ مکمل آرام دہ اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرتی ہے۔
ایونٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ٹی سی ایل مشرقِ وسطیٰ و افریقہ کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ ماجد خان نیازی نے کہاکہ''ہمیں خوشی ہے کہ ہم اپنی
QD Mini LED ٹیکنالوجی کو ایک وسیع صارفین تک متعارف کرا رہے ہیں۔ ٹی سی ایل نے گزشتہ دہائی میں ڈسپلے ٹیکنالوجی پر 20 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی ہے، جس کے نتیجے میں ہم عالمی سطح پر انوویشن کے لیڈر کے طور پر ابھرے ہیں۔''
اس شاندار لانچ اس بات کو ثابت کیا ہے کہ ٹی سی ایل کا QD Mini LED پر فوکس نہ صرف ہوم انٹرٹینمنٹ بلکہ اسپورٹس ویونگ اور گیمنگ میں بھی بے مثال تجربہ فراہم کرتا ہے۔ٹی سی ایل کی نئی QD Mini LED ٹی وی رینج اب پاکستان بھر میں ٹی سی ایل فلیگ شپ اسٹورز اور مجاز ڈیلرز پر دستیاب ہے۔