بانی پی ٹی آئی پر حملے میں ملوث مرکزی ملزم نوید کو عمر قید کی سزا سنادی گئی۔
گوجرانوالہ میں انسداد دہشتگری عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان پر حملہ کیس کا فیصلہ سنادیا، مرکزی ملزم نوید کو دو دفعات کے تحت عمر قید کی سزا سنادی گئی۔
تین نومبر 2022ء کو وزیر آباد میں اللہ والا چوک کے مقام پر تحریک انصاف کے لانگ مارچ کنٹینر پر اچانک فائرنگ کردی گئی تھی، جس کے نتیجے میں سابق وزیرِاعظم عمران خان سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔