خیبرپختونخوا سول سرونٹ پروموشن پالیسی 2009 میں ترمیم کردی گئی۔
محکمہ اسٹیبلشمنٹ نے سول سرونٹ پروموشن پالیسی میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، سول سرونٹ پروموشن پالیسی کےسیریل نمبر4 کی شق ڈی میں ترمیم کی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ترمیم وفاقی وصوبائی حکومت، خودمختارو نیم خودمختاراداروں میں ڈیپوٹیشن پر ملازمین سے متعلق ہے۔ ڈیپوٹیشن پر کام کرنے والے ملازمین کو ترقی کیلئے زیرغور لایا جائے گا۔
ڈیپوٹیشن پر ترقی کی صورت میں ملازمین کو اپنے اصل ڈیپارٹمنٹ میں واپس جانا ہوگا، ڈیپوٹیشن سرکاری ملازمین کی اعلیٰ عہدوں پر سینیارٹی برقرار رہےگی۔