پاکستان کی جانب سے بھارتی شہریوں کو ملک چھوڑنے کی وارننگ کے بعد پی ایس ایل براڈ کاسٹرز کی ٹیم میں موجود بھارتی عملہ واپس جانے لگا۔
پاکستان سپر لیگ 10 کی براڈ کاسٹنگ ٹیم میں بھارتیوں سمیت کئی غیر ملکی بھی شامل ہیں، پاک بھارت کشیدگی کے بعد بھارتیوں کو پاکستان سے جانا پڑے گا۔
رپورٹ کے مطابق براڈکاسٹ کمپنی میں بھارتی عملہ فری لانس کام کررہا تھا، بھارتیوں کی واپسی سے پی ایس ایل کو کوئی نقصان نہیں ہوگا، براڈ کاسٹرز کمپنی پاکستان کی ہے، متبادل عملہ بھی فوری دستیاب ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق بھارتیوں کو واپس بھیجنے میں پی سی بی کا کوئی عمل دخل نہیں، وزارت داخلہ اور پاکستان حکومت کا فیصلہ پی ایس ایل پر بھی لاگو ہوگا۔