ایلون مسک کی کمپن اسپیس ایکس نے زمین کے مدار میں مزید 28 اسٹار لنک انٹرنیٹ سیٹلائٹس لانچ کردیے ہیں۔
جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب اسپیس ایکس نے فلوریڈا کے کیپ کیناورل اسپیس فورس اسٹیشن سے فالکن 9 راکٹ لانچ کیا، جس کے ذریعے مزید 28، وی 2 اسٹار لنک منی سیٹلائٹس زمین کے مدار میں چھوڑے گئے۔
رپورٹ کے مطابق یہ اسپیس ایکس کا 464 واں فالکن 9 راکٹ لانچ تھا جو زمین کے مدار میں چھوڑا گیا، کمپنی نے 2010ء میں انٹرنیٹ سیٹلائٹ کو خلاء میں لے جانا شروع کیا تھا۔
اسپیس ایکس کے مطابق یہ 23 واں مشن ہے، جو بہاماس کے مشرق میں بحر اوقیانوس میں تعینات کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وی 2 سیٹلائٹ دوسرے سیٹلائٹس سے قدرے ہلکے ہیں جو اب تک تعینات ہیں، اسپیس ایکس نے سیٹلائٹ کا قدرے بڑا اور بھاری ورژن تیار کیا ہے۔