وزیراعظم نے مینجمنٹ پوزیشن سیلری پیکیج پر نظرثانی کی منظوری دےدی ، جس کے بعد خصوصی پے اسکیلزکے افسران کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ٹوٹیفکیشن کے مطابق ایم پی ون کی زیادہ سے زیادہ تنخواہ 5 لاکھ 32 ہزار سےبڑھا کر7 لاکھ 72 ہزار،اورایم پی ون اسکیل کی کم از کم تنخواہ 4 لاکھ 33 ہزار سےبڑھا کر6 لاکھ 29 ہزار روپےمقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح ایم پی ٹو اسکیل کی کم از کم تنخواہ 1 لاکھ 81 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ 63 ہزار اورایم پی ٹو کی زیادہ سے زیادہ تنخواہ 2 لاکھ 90 ہزار سے بڑھا کر 4 لاکھ 21 ہزار طے کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایم پی تھری اسکیل کی کم از کم تنخواہ 1 لاکھ 27 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ 63 ہزارکردی گئی اورایم پی تھری کی زیادہ سے زیادہ تنخواہ 1 لاکھ 84 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ 63 ہزار مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح خصوصی پے اسکیلز کیلئے ہاؤس رینٹ، یوٹیلٹی سہولیات و مراعات اِس کے علاوہ ہیں جبکہ گاڑیوں کی موناٹائزیشن کی سہولت کے تحت حاص مراعات برقرار رہیں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نظرثانی شدہ مینجمنٹ پوزیشن سیلری پیکیج کا اطلاق یکم اکتوبر2023 کیا گیا ہے۔