امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر ہونے والے حملے کی مذمت کی ہے۔
منگل کے روز مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم افراد نے سیاحوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 26 سیاح ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ پہلگام کے ایک سیاحتی ریزورٹ میں پیش آیا جہاں مرنے والوں میں زیادہ تر کا تعلق راجستھان، کرناٹکا اور گجرات سے ہے۔
تفصیل جانیے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں سیاحوں پر فائرنگ، 26 ہلاک
امریکی صدر واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اپنے خصوصی بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر حملے سے متعلق خبر پریشان کن ہے اور حملے میں زخمی ہونیوالوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ حملے میں مرنیوالوں کے اہلخانہ سے گہری ہمدردی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ایک ایسے وقت پیش آیا جب نائب امریکی صدر جے ڈی وانس بھارت کے دورے پر ہیں اور انہوں نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔





















