لاہورہائیکورٹ میں آوارہ کتوں کو فائرنگ اور زہر سے مارنے کیخلاف درخواست دائر کردی گئی۔
عدالت میں درخواست شہری عافیہ خان کی جانب سے دائر کی گئی،درخواست میں پنجاب حکومت،آئی جی پنجاب سمیت دیگرکوفریق بنایاگیا،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ خانیوال میں کتوں کو مارنے کےدوران گولی لگنےسےبچی زخمی ہوئی،رہائشی علاقوں میں فائرنگ اور زہریلی اشیا کا استعمال خطرناک ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ پنجاب حکومت اینیمل برتھ کنٹرول پالیسی 2021 پر عملدرآمد نہیں کر رہی،
عدالت آوارہ کتوں کیلیےویکسینیشن اور نیوٹرنگ پالیسی پر عملدرآمد کا حکم دے،اورفائرنگ اور زہر کے استعمال سےکتوں کو مارنے سے روکے۔






















